سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو جدہ کے السلام پیلس میں ترک صدارتی ترجمان ڈاکٹر ابراہیم کالن اور وزیرخزانہ واقتصاد نورالدین نباتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صدارتی ترجمان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مشترکہ مفاد کے متعدد امور کے حوالے سے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان،کابینہ کے رکن محمد آل شیخ اور وزیرخزانہ محمد الجدعان موجود تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدارتی ترجمان اور وزیر خزانہ کی ملاقات
Reviewed by Admin
on
September 25, 2022
Rating:
No comments: